راولپنڈی،تعلیمی معیار،سکیورٹی کیلئے 14نکاتی ایجنڈا جاری

راولپنڈی،تعلیمی معیار،سکیورٹی کیلئے 14نکاتی ایجنڈا جاری

زیادہ انرولمنٹ،ڈسپلن،وقت کی پابندی،صفائی،پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایتجسمانی سزا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جائے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار، ڈسپلن، طلبہ کی حاضری اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 14نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مرد و خواتین) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ونگز میں روزانہ کی بنیاد پر ان نکات پر 100فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سکولوں کی سکیورٹی، پینک بٹن اور سکیورٹی الارم جیسے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کو یقینی بنانے، طلبہ کی باقاعدہ حاضری، اساتذہ اور طلبہ کی وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور مناسب ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

لسن پلان، ڈائریوں اور کاپیوں کے ریکارڈ کو درست رکھنے، ہیڈ ٹیچرز کو ہوم ورک اور کاپیوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کلاس روم کے مشاہدے، اساتذہ کی رہنمائی اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے، جسمانی سزا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جائیگا اور اساتذہ کو مثبت اور مؤثر تدریسی طریقے اپنایا جائے۔ سکولوں کی صفائی، واش رومز کی حالت، نکاسِ آب اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایاجائے، ایجنڈے میں طلبہ کیلئے مثبت تعلیمی ماحول، مانیٹرز کی تعیناتی، سٹوڈنٹ آف دی منتھ جیسے حوصلہ افزا اقدامات، ریکارڈ کی درستگی، SISڈیٹا کی ہم آہنگی اور رجسٹروں کی مکمل دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں