پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 18من مردہ مرغیاں برآمد، دو گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 18من مردہ مرغیاں برآمد، دو گرفتار

کارروائی اٹک میں کی گئی، تلاشی کے دوران گاڑی سے مردہ مرغیاں پکڑی گئیں

 اٹک (اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی استعمال کیلئے غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی 18من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر معیاری اور مضرِ صحت مرغی کے گوشت کی مقامی منڈیوں میں سپلائی کی اطلاعات پر مسلسل نگرانی جاری تھی۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے 3میلہ سٹاپ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکا، جہاں تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں