ط دارالحکومت میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم ،496 ٹرانسفر
محکمہ ایکسائز کا دفتر 24گھنٹے کھلا رہے گا ، بائیک ٹرانسفر کے لیے اضافی کاونٹرز قائم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے سبسڈی والے پٹرول کے حصول کے لیے اہلیت کا معیار چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، پہلے مر حلے میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جس کے لئے محکمہ ایکسائز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے دارالحکومت میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس کے اپنی موٹر سائیکل اپنے نام پر ٹرانسفر کروا سکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن نے دنیا کو بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور بائیک ٹرانسفر کے لیے اضافی کاونٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ سبسڈی شدہ پٹرول کی فراہمی کے لیے ایک جامع طریقہ کار مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ مستحقین تک یہ سہولت یقینی بنائی جا سکے ۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 496 بائیکس کو مفت ٹرانسفر کی سروس فراہم کی گئی ہے ۔