موثر اور مربوط ٹریفک مینجمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک کے ساتھ میٹنگ کی ۔۔۔
۔انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا ، خصوصاً تعمیراتی کام والے مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے امور پر غور کیا گیا۔آئی جی نے سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رش والے مقامات پر موثر اور مربوط ٹریفک مینجمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔