انسداد پولیو مہم ، مجموعی ہدف کا 63 فیصد حاصل

انسداد پولیو مہم ، مجموعی ہدف کا 63 فیصد حاصل

2روز میں پونے 3لاکھ سے زائد بچے مستفید ،550انکاری کیسز حل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز مکمل ہوگیا ہے جس میں پولیو ورکرز نے مجموعی ہدف کا 63 فیصد حاصل کرلیا۔ 4روزہ مہم کے دوران اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 868بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پولیو ورکرز کی مجموعی کارکردگی، ان کی سکیورٹی اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 550 انکاری کیسز رپورٹ ہوئے تاہم انہیں فوری طور پر حل کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے یقینی بنائے گئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں