پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا، طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کو شدید متاثر کیا۔
پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مسلسل حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مؤثر نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments