ایس ایس پی آپریشنز کا فیصل مسجدکا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

ایس ایس پی آپریشنز کا فیصل مسجدکا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور۔۔۔

 جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیو ٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...