چیئرمین سینیٹ کی قائدانہ بصیرت، پارلیمانی سفارت کاری مستحکم

چیئرمین سینیٹ کی قائدانہ بصیرت، پارلیمانی سفارت کاری مستحکم

آئی ایس سی کے سیکرٹری جنرل ایک ناتھ ڈھکال کا چیئرمین سینیٹ کے نام خط ،خراج تحسین

 اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ اور دنیا بھر کی پارلیمانوں کے ساتھ پاکستان کے روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کاوشوں کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یہ پذیرائی 26سے 28اگست کو کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہونے والی دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں ان کی قیادت اور فعال کردار کے اعتراف میں کی گئی۔ آئی ایس سی کے سیکرٹری جنرل ایک ناتھ ڈھکال نے چیئرمین سینیٹ کے نام اپنے خط میں، آئی ایس سی اور سینیٹ آف کمبوڈیا کے صدر سامدیک اکّا موہا سینا پادئی تیچو ہن سین کی جانب سے کانفرنس میں ان کی شرکت اور گراں قدر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔ خط میں سید یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین کی حیثیت سے بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری امن، مکالمے ، باہمی افہام و تفہیم، تنازعات کے پْرامن حل اور اقوام کے مابین تعاون کے فروغ پر مبنی ہے ۔ دنیا بھر کے سپیکرز، پارلیمانی سربراہان اور پارلیمانی رہنمائوں کے ساتھ ان کے مسلسل روابط نے روایتی سفارتی ذرائع سے ہٹ کر پارلیمان سے پارلیمان کے درمیان روابط اور ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...