ٹاؤنز کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کاعمل تیز کیا جائے ،منظور علی شیخ

ٹاؤنز کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کاعمل تیز کیا جائے ،منظور علی شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات منظور علی شیخ نے کہا ہے کہ ٹاؤنز کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے عمل کو تیز کیا جائے ۔۔

تمام کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو تصدیق شدہ چالان پہنچنے چاہیے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹاؤنز کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے عمل کو تیز کیا جائے ،تمام کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو تصدیق شدہ چالان پہنچنے چاہیے ،غیر موصول شدہ چالانوں کا وجوہات کے ساتھ ریکارڈ مرتب کیا جائے ، پاکستان پوسٹ کے واجبات متعلقہ ٹاؤن خود ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں