جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یونیورسل ایوی ایشن سیکورٹی آڈٹ مکمل

 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یونیورسل ایوی ایشن سیکورٹی آڈٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO کی چار رکنی آڈٹ ٹیم آسکر انابیل روبیو کی سربراہی میں دس روزہ ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ پر گزشتہ ماہ کراچی ائیرپورٹ پہنچی ۔۔۔

اس آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے ۔آڈٹ کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کی۔ جبکہ ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے آڈٹ کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کے عمل درآمد کو یقینی بنایا،اس سے قبل آڈٹ کی تیاری کے سلسلے میں ہیڈ کوارٹر اے ایس ایف کی ہدایت پر اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم بھی جناح ائیرپورٹ کا پری آڈٹ کرچکی تھی،کراچی ائیر پورٹ پر آڈٹ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے اے ایس ایف نے آڈٹ ٹیم کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق دستاویزات کے حوالے سے مفصّل بریفنگ دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق انسپیکشن ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف نے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں