ایران اسرائیل کشیدگی عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے ، محمود مولوی

ایران اسرائیل کشیدگی عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے ، محمود مولوی

کراچی (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ہفتے کی شب ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 کہ ایران اسرائیل کشیدگی عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے ، ایران نے دمشق میں حملے کے جواب میں کارروائی کرکے اپنا حق استعمال کیا ہے تاہم یہ کارروائی دنیا کا امن و سکون تباہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے غزہ کھنڈر بن چکا ہے ، 33 ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوچکی ہے اور ایسے میں اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہوتی ہے تو اس میں بھی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اقوام متحدہ فوری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال کوقابو کرنے کیلئے اقوام عالم پر دباوؤ ڈالے تاکہ دنیا میں نئی عالمی جنگ کے خدشات کم ہوسکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں