نوشکی سانحہ افسوسناک ، مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ،حاجی حنیف طیب

نوشکی سانحہ افسوسناک ، مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ،حاجی حنیف طیب

کراچی (این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے۔۔

 نوافرادکو بس سے اتارکرشناخت کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کوافسوسناک ،غیرانسانی فعل قراردیا ہے صوبائی حکومت سے واقعہ کے تحقیقات اورمجرموں کو قرارواقعی سزادینے کی اپیل کی ہے ۔حاجی حنیف طیب نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ ،امن قائم کرنے کیلئے ہمارے سیکورٹی اداروں سمیت عوام، تمام شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ملک میں امن قائم ہوا۔لیکن افسوس کہ دہشت گردپھرسراُٹھارہے ہیں،دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی سب سے اہم اورسنجیدہ مسئلہ ،ملک سے دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کے عزم کیساتھ اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا تھا اس پر فوری عمل درآمدکیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں