ملکی استحکام کیلئے تمام جماعتیں متحد ہوجائیں، پیر ارشدکاظمی

ملکی استحکام کیلئے تمام جماعتیں متحد ہوجائیں، پیر ارشدکاظمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے کہاہے کہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے ۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم کراچی میں آئے ہوئے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری کا کہناتھاکہ قائد تحریک اہلسنّت صاحبزادہ پیر قاضی فیض رسول حیدر رضوی کا یہی پیغام ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر امت مسلمہ متحد ہوجائے ،جس طرح عالم کفر اجتماعی مفادات کے لئے اکٹھاہوچکاہے اسی طرح امت مسلمہ کوبھی اپنے اتحاد اوراتفاق سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پرمسلم حکمران خاموش نہیں رہ سکتے ۔اسرائیل اور فلسطین کی جنگ بندی کے لیے اقوام عالم بالخصوص پاکستان کواپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر یہوو نصاریٰ کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدرنے مزید کہاکہ ملک میں سیاسی،مذہبی،لسانی منافرت پھلانے والے پاکستان اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔دہشت گردی کے واقعات قوم میں مایوسی پھیلانے کی سازش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، پاک فوج ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں