بارش کی پیشگوئی،ایمرجنسی نافذرہے گی ،سیدامتیاز علی

بارش کی پیشگوئی،ایمرجنسی نافذرہے گی ،سیدامتیاز علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع شرقی و دیگر اضلاع کا دورہ کیا۔

اس سلسلے میں سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولنے کا کام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا جبکہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر متوقع مزید بارش کے سلسلے میں رین ایمرجنسی نافذرہے گی اور عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔دیگر تفصیلات میں عملے نے رات گئے تک سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا کام انجام دیا۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالاگیا۔شہریوں کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگادیے گئے ہیں۔ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل میں کہا کہ شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر1128 اور واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں یا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi) ڈاؤن لوڈ کریں، شکایتی مراکز فعال ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں