نیا عمرانی معاہدہ ناگزیر ہے ، محفوظ النبی خان

 نیا عمرانی معاہدہ ناگزیر  ہے ، محفوظ النبی خان

کراچی (این این آئی) گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں آئین کی پے در پے خلاف ورزیوں کے بعد نئے عمرانی معاہدے کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے ۔

 یہ خلاف ورزیاں آئین شکنی کے زمرے میں آسکتی ہیں۔ ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنما محفوظ النبی خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انیس سو تہتر کا آئین ان خلاف ورزیوں کی روک تھام سے قاصر رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آئین کی تشکیل میں ہر سطح پر ریاست کی انتظامیہ کے مابین اختیارات کی تقسیم کا ایک ایسا منصفانہ نظام وضع کیا جائے جس میں وفاق مقتدر، صوبے خود مختار اور مقامی حکومتیں با اختیار ہوں جن کے مابین طاقت کا توازن برقرار رہے اور مذید کوئی آئینی بحران جنم نہ لے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں