مسلح ڈکیتیوں کے خلاف جماعت اسلامی کاآج ایس ایس پیز دفاتر پراحتجاج

مسلح ڈکیتیوں کے خلاف جماعت اسلامی کاآج ایس ایس پیز دفاتر پراحتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت، شہریوں سے لوٹ مار، بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور ان میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف ہفتہ (آج)کو شام 5بجے شہر کے تمام ایس ایس پی آفسز اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔۔

 اور اہل کراچی کی جانب سے بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء سیف الدین ایڈووکیٹ ایس پی آفس نیو ٹاؤن اور مسلم پرویز ایس ایس پی آفس ایسٹ پر ہونے والے مظاہروں سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں امیر ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ایس ایس پی آفس سینٹرل، امیر ضلع ملیر محمد اسلام، امیر ضلع ائیر پورٹ توفیق الدین صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی فرحان فاروق ایس ایس پی آفس ملیر، امیر ضلع کیماڑی فضل احد ایس ایس پی آفس کیماڑی، امیر ضلع سائٹ غربی عبد الرزاق ایس ایس پی آفس سائٹ، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری ایس ایس پی آفس غربی باہر مظاہروں سے خطاب کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں