لاڑکانہ :مقامی صحافی کا بااثر شخصیت، پولیس کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ :مقامی صحافی کا بااثر شخصیت، پولیس کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں جیکب آباد کے رہائشی سینئر صحافی اور ہفت روزہ اخبار کے ایڈیٹر کی جانب بااثر شخصیت اور جیکب آباد سٹی پولیس کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ۔

 صحافی شاہد محمد مغل نے میڈیا کو بتایا کہ 2017 کے دوران میں نے کینسر کے مریض اپنے سسر عبدالرحمن مغل کے علاج کیلئے پیپلز پارٹی جیکب آباد کے مقامی رہنما سے 55 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا مکان اور صرافہ بازار کی دکان گروی رکھ کر معاہدہ کیا، پیسوں کی عدم ادائیگی پر بااثر شخص نے میری دکان پر قبضہ کرلیا اور اپنے بیٹے کے نام کرکے گزشتہ 6 برس سے کرایہ وصول کرکے دھمکیاں دے رہا ہے ، لیکن پولیس کارروائی کے لیے تیار نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں