سوئی گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی 48 درخواستیں مسترد

سوئی گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی 48 درخواستیں مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی 48 درخواستیں مسترد کردیں۔

 سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل تھے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ 2018ء میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے کی بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں