بن قاسم:خودکشی کرنے اور بچانے والا گولی سے زخمی

بن قاسم:خودکشی کرنے اور بچانے والا گولی سے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم تھانے کی حدود فٹبال گراؤنڈ کے قریب 30 سالہ مہتاب ولد محمد بچل پستول سے خودکشی کی کوشش کر رہا تھا کہ 18 سالہ عبدالحکیم ولد علی گل نے اسے بچانے کی کوشش کی، اسی دوران گولی چلنے سے دونوں زخمی ہو گئے ۔

 پولیس حکام کے مطابق گولی مہتاب کو لگنے کے بعد عبدالحکیم کو لگی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور دونوں زخمیوں کو طبی امد ادکیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا،جبکہ پولیس نے پستول اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں