غزہ اجتماعی قبرستان میں تبدیل ہوچکا ،کاشف شیخ

غزہ اجتماعی قبرستان میں تبدیل ہوچکا ،کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج، جدید ترین اسلحے اور بارود کے گداموں وایٹمی قوت نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔۔

غزہ میں صہیونی فوج کی جانب سے جنگ کو 200دن گزرجانے اور 75ہزار ٹن بارود برسانے ،وحشیانہ حملوںمیں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 35ہزار مسلمانوں کی شہادت، اسپتالوں، اسکولوں اور کھیلوں کے میدانوں کو اجتماعی قبروں میں تبدیل کرنے کے باوجود سامراجی آلہ کار مسلم حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنائی ہوئی ہے ،حماس کے مٹھی بھر مجاہدین نے دنیا کی جدید ترین اسلحے سے لیس یہودی افواج کو اپنی مزاحمت سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے میدان بدر کی یاد تازہ کردی ہے ۔ جماعت اسلامی رہنمائنے مزید کہا کہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے کاسہ لیس اور غداری کے تمام حدود پار کرچکے ہیں لیکن ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں، اور ہم فلسطینیوں کو نہیں بھولے ۔ اسرائیلی افواج گزشتہ پانچ مہینوں سے غزہ میں ہمارے معصوم بچوں اور عفت ماب ماں بہنوں کا قتل عام کررہا ہے ، لیکن امریکی ایجنٹ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں،دنیا کی پہلی ایٹمی قوت پاکستان سے فلسطین کے عوام سب سے زیادہ محبت اور اپنا مددگار سمجھتے تھے لیکن یہاں کے نام نہاد حکمران اور اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ سامراج کے ڈر سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے کی بجائے دوریاستی حل کی بات کرکے اہل فلسطین کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں