غیر معیاری تیل،ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت روکنے کامطالبہ

غیر معیاری تیل،ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت روکنے کامطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں مضرصحت، کیمیکل ملا دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، غیر معیاری کوکنگ آئل، ملاوٹ شدہ لال مرچوں کے استعمال سے شہری تیزی سے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔۔۔

جسے کوئی بھی ادارہ چیک کرنے کو تیار نہیں، محکمہ فوڈ اور چھاپہ مار ٹیمیں غیر فعال ہونے کی وجہ سے ملاوٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیکر اشیاء خور و نوش، کوکنگ آئل، مرچ، مصالحہ جات، دودھ، دھی کی کوالٹی کی باقاعدہ چیکنگ اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائے ، تاکہ مزید افراد کو مختلف امراض سے بچایا جاسکے ۔ اپنے دفتر میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے رہنماؤں سے بات چیت کے دوران حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقا م ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ادارے تو قائم کیے گئے ہیں اور نہیں بھاری تنخواہیں اور مراعات بھی دی جا رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی ادارہ اپنا کام کرنے کو تیار نہیں، جس سے ملاوٹ کا کاروبار کرنے والے افراد کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ دھڑلے سے مضر صحت آٹا، کوکنگ آئل، مصالحہ جات، مرچ، گوشت، کیمکل ملا دودھ اور دیگر اشیاء فروخت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر کے معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنائے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں