پنوعاقل:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ڈرائیور بھی اغوا ء کرلیا

پنوعاقل:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ڈرائیور بھی اغوا ء کرلیا

سکھر(بیورو رپورٹ)ملتان موٹروے پر پنوعاقل کے قریب ڈاکوؤں نے بائی جی پولیس چوکی پر حملہ کردیاجب کہ ڈاکوؤں نے سکھر سے پنجاب جانے والی مزدا کے ڈرائیور کو بھی اغوا کرلیا،اس موقع پر دو افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔

اطلاعات کے مطابق ملتان موٹر وے پر پنو عاقل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس چوکی بائیجی پکٹ پر حملہ کردیا۔ اس موقع پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سکھر سے پنجاب جانے والی مزدا کے ڈرائیور کو اغوا کرلیا جبکہ مزدا میں سوار دو افراد نے بھاگ کر جان بچائی ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مزدا ڈرائیور لال بخش کو اغوا کر کے کچے کی طرف لے گئے ۔ پولیس پارٹی ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے ،ڈاکو ؤں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچنگ آپریشن کیا جارہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں