مرتضی ٰ وہاب اورسلمان مرادسے تربت کے میئر کی ملا قاتیں

 مرتضی ٰ وہاب اورسلمان مرادسے تربت کے میئر کی ملا قاتیں

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلوچستان کے شہر تربت کے میئر بلک شیر قاضی نے پیر کی صبح صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔۔

 اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے میئر تربت کو کے ایم سی آمد پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا یہ دورہ کراچی اور تربت کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید وسعت دے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تربت کے میئر بلک شیر قاضی کو بتایا کہ کراچی میں سندھ حکومت کے تعاون سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر اور موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ نچلی سطح پر بہتری لا کر شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے ،کراچی کی ضروریات کے مطابق پانی و سیوریج کے نظام ، سڑکوں ، پلوں اور انڈرپاسز کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھنے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے مجموعی نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ ملا کر مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے ثمرات کراچی کے شہریوں کو حاصل ہو رہے ہیں، میئر کراچی نے تربت کے میئر سے بلوچستان میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی نظام کو بہتر بنا کر ہی شہریوں کو نچلی سطح پر معیاری خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں لہٰذا اس ضمن میں کوششیں جاری رہنی چاہئیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے تربت کے میئر بلک شیر قاضی کو کراچی کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے آگاہ کیا۔میئر تربت بلک شیر قاضی نے کہا کہ کراچی ہمارا دوسرا گھر ہے ،تربت میں 53وارڈز ہیں اورمجموعی طور پر 79کونسلرز بلدیاتی ایوان کے نمائندے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں