کے الیکٹرک کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں ڈیولپرز کی دلچسپی

 کے الیکٹرک کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں ڈیولپرز کی دلچسپی

کراچی (پ ر)مقامی اور بین الاقوامی اداروں پر مشتمل روڈ شو میں کے الیکٹرک نے اپنے دائرہ کار میں شامل علاقوں میں 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے استعمال کے حوالے سے اپنی کوششوں کا مظاہرہ کیا۔

یہ اقدام یوٹیلیٹی کی جانب سے 2030 تک اپنے جنریشن مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد کرنے کے وژن کے عین مطابق ہے ۔بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں نے بالترتیب 150 میگاواٹ اور 270 میگاواٹ کے شمسی منصوبوں کے لیے زمین مختص کرکے کے الیکٹرک کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ کے الیکٹرک کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں یہاں موجود مقامی اور بین الاقوامی حاضرین کی دلچسپی کے الیکٹرک پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں