محراب پور میں ملیر یا اور ڈائریا مزید دو انسانی جانیں نگل گیا

محراب پور میں ملیر یا اور ڈائریا مزید دو انسانی جانیں نگل گیا

محراب پور(نمائندہ دنیا )محراب پور میں ملیریا اور ڈائریا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم محکمہ صحت خاموش ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اکری اور اس کے گرد و نواح میں درجنوں دیہات میں محکمہ بلدیہ کی نااہلی سے صفائی کے ناقص انتظامات اور جراثیم کش اسپرے نہ کرائے جانے کے باعث ملیریا اور ڈائریا نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں مکین امرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اکری کی پٹھان کالونی کا رہائشی 16 سالہ عثمان پٹھان اور گاؤں میں شاہ کا رہائشی 24 سالہ منیر احمد خاص خیلی ڈائریا اور ملیریا کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔علاقہ مکینوں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈی نیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ڈائریا اور ملیریا کے پھیلنے کی وجوہات میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے پانی کی عدم نکاسی اور جراثیم کش اسپرے کا نہ ہونا شامل ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ بلدیہ میں مبینہ کرپشن اور متعلقہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے وبائی امراض نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور قیمتی انسانی زندگیوں نگل رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت سندھ اور محکمہ صحت فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لیکر قیمتی انسانی جانوں کو بچائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں