ملکی حالات پرگول میزکانفرنس کی ضرورت،ثروت قادری

 ملکی حالات پرگول میزکانفرنس کی ضرورت،ثروت قادری

کراچی(این این آئی)ملک کے اور عوام کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے ۔حکمران اپنے اخراجات کم کر کے عوام کے بارے میں سوچیں۔ملک کی ترقی اور 25 کروڑ عوام کا خیال کرتے ہوئے۔۔

 ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام پالیسیوں کو تبدیل کر کے صرف عوامی پالیسی بنانی ہوگی۔غربت ختم کرنے کے لیے غریب کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں۔ملک میں عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ سفید پوش افراد پیٹ پر پتھر باندھنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔معاشی حالت ابتر ہو چکی ہے عوام غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔کسانوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم دانے دانے کو ترس جائیں گے ۔جو حکمران آتے ہیں وہ صرف وقت گزارتے ہیں اور وقت گزارنے کے لیے صرف عوام ہی کیوں قربانیاں دے ۔ملک کی اشرافیہ قربانی کیوں نہیں دیتا۔اشرافیہ اپنے اخراجات کیوں کم نہیں کرتا۔تمام ادارے اور اشرافیہ آگے بڑھیں باہر بھیجی جانے والی دولت کو پاکستان واپس لایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لیے ٹیکس پالیسی اور ایف بی آر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک کی ترقی کا سوچیں کسان کس مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں