الخدمت کے تحت لیاری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 الخدمت کے تحت لیاری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت واش پروگرام کے تحت لیاری کے علاقے غریب شاہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔پلانٹ ا فتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور سابق ایم پی اے سید عبدالرشید نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالسلام علاقہ مکینوں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔

نویدعلی بیگ نے کہا کہ الخدمت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔اس وقت شہر میں 60واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم ہیں ،یہ الخدمت کا 61واں پلانٹ ہے ۔ پلانٹس سے سالانہ لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت خدمت کے دوسرے بہت سے کام کر رہی ہے ۔یہ سارے کام صاحب ثروت افراد کے تعاون سے کیے جاتے ہیں اور یہ سارا سال جاری رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں پینے کا صاف پانی انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ہم ایسے واٹر فلٹریشن پلانٹ شہر کے ہر علاقے میں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔سید عبد الرشید نے کہا کہ صاف پانی سے ہی صحت مند زندگی وابستہ ہے اور الخدمت لوگوں کو صاف پانی دینا چاہتی ہے تاکہ صحت مند زندگی کا وجود برقرار رہ سکے ۔لیا ری میں پہلے بھی الخدمت کے پلانٹ لوگوں کو صاف پانی فراہم کر ہے ہیں ۔انہوں مخیر افراد سے کہا کہ وہ پانی کے اس منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں تاکہ ایے مزید پلانٹ لگائے جا سکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں