کنڈیارو :قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان سمیت 6 گرفتار

کنڈیارو :قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان سمیت 6 گرفتار

کنڈیارو (نمائندہ دنیا) تھانہ خانواہن پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان توفیق،کامل اور عامر کوندھر قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب تھے ۔

کنڈیارو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 204 اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ فرار منشیات فروشوں ذوالفقاراسلم اور نصرت سیال کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مورو، بھریاروڈ اور دریا خان مری تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیاں کرکے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1100 گرام چرس،86 پڑیاں آئس اور 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی گئی۔ محراب پور پولیس نے قمار خانے پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کوتاش کے پتوں ، نقدی اور موبائل فونز سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سدا واہ موری کے پاس گشت پر مامور پڈعیدن پولیس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، دو ڈاکو فرار ہوگئے ۔نوشہرو فیروز اور مورو پولیس نے مختلف نظام خاصخیلی کو 160 گرام چرس، علی سرہیو کو 150 گرام چرس،وسیم کو4 بوتل شراب، نوید چانڈیو کو 2 بوتل شراب اور پرویز ماچھی کو 150 ساشے مضر صحت پان پراگ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ محبت ڈیرو جتوئی پولیس نے راہزن مرید لاشاری کو پستول سمیت گرفتارکرلیا۔ بدھوٹالپر سے نمائندے کے مطابق چوہڑ جمالی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔زخمی ڈاکو علی بوبکدوران علاج ہلاک ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں