ملیر ماڈل کالونی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پارک کا افتتاح

 ملیر ماڈل کالونی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پارک کا افتتاح

کراچی (این این آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملیر ماڈل کالونی میں‘‘ڈاکٹر عافیہ صدیقی پارک’’ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان،یوسی 1 کے چیئرمین توفیق احمد صدیقی، یوسی 5 کے چیئرمین محمد طلحہٰ خان، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما عارف احمد روحیلہ و دیگر موجود تھے ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ماڈل کالونی آمد پران سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔لوگوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہا ئی میں تاخیر پر افسوس اور غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں