باغ کورنگی پر کوسٹر اور واٹر ٹینکر میں تصادم ،11افراد زخمی

باغ کورنگی پر کوسٹر اور واٹر ٹینکر میں تصادم ،11افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)باغ کورنگی پل پر نجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی کوسٹر اور واٹر ٹینکر میں تصادم ،حادثے میں ڈرائیور سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔۔

جنہیں طبی امداد کیلئے جناح دیگر اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی کوسٹر میں سوار ملازمین کورنگی صنعتی ایریا کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران سڑک کنارے کھڑے خراب ٹینکر سے کوسٹر ٹکرا گئی ۔حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح و قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ڈرائیور کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں