لیاقت آباد یوسی 7کے نتائج کالعدم قراردیے جائیں،منعم ظفر

لیاقت آباد یوسی 7کے نتائج کالعدم قراردیے جائیں،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بدترین دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے۔۔

 الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ یوسی 7ماڈل ٹاؤن اور یوسی 7وارڈ 1کے نتائج فارم 11کے مطابق جاری کیے جائیں، لیاقت آباد کی یوسی 7کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیے جائیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنزقبضے ،جعلی اور بوگس ووٹر لسٹوں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے اور ان حکمرانوں کا بھی تعاقب کریں گے جو فارم 47کے ذریعے ہم پر مسلط کیے گئے ۔فارم 47والے حکمرانوں نے ایک بار پھر کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کو تحفظ فراہم کیا،عوامی رائے کو روندااور جمہوریت پر ڈاکا ڈالا،ہم کراچی کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ، آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ اختیار کریں گے اور عوام کو جعلی حکمرانوں سے آزاد کروائیں گے ،جو 10مقاما ت پر صاف و شفاف الیکشن نہ کرواسکے اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ایم ڈی کیٹ کی نئی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے اور شہر میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر امتحانی مراکز بنائے جائیں۔منعم ظفر نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن آف اسلام آباد میں فارم 11،12اورتمام تحریری ثبوت سمیت 2یوسیز کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے ہم عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف اور اپنی جیتی ہوئی سیٹوں کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں