کنری :ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا
کنری(نمائندہ دنیا)اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندان کے تین افراد کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوگئے ،نو مسلموں میں میاں،بیوی اور ان کی تین سالہ بچی شامل ہے ۔
گولارچی چک 58تحصیل و ضلع بدین کے رہائشی نوجوان گلزار ولد ناتھو بھیل ،اس کی اہلیہ ھریاں اور ان کی تین سالہ بچی حنا نے کلمہ پڑھ کر خانقاء عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلزار خلیل سامارو کے سجادہ نشین پیر محمد ایوب جان سرہندی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کے نام تبدیل کرکے باالترتیب آصف علی،بے نظیر اور حنا رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر نو مسلم میاں،بیوی نے بتایا کہ انہوں نے بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔