یواے ای کاقومی دن:سکھر میں تاریخی مقامات سجانے کافیصلہ

یواے ای کاقومی دن:سکھر میں تاریخی مقامات سجانے کافیصلہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کونسل ضلع نے پاک متحدہ عرب امارات دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے سکھر کی تاریخی جگہوں کو برقی قمقموں سے سجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو کے ہمراہ فیری سروس کے ذریعے سکھر بیراج سے لینسڈائون برج کا دورہ کیا۔سکھر بیراج کو مکمل طور پر رنگ برنگی لائیٹس سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ لینسڈائون برج کو رنگ برنگی لائٹس سے سجانے کا کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں