انٹر پری میڈیکل،انجینئرنگ سمیت تمام گروپس کے نتائج جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 31 ہزار 267 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جس میں سے 10ہزار 914 امیدوار تمام 6 پرچوں میں، 4 ہزار 5امیدوار پانچ پرچوں میں، 3ہزار 429 چار پرچوں میں، 4ہزار 99 تین پرچوں میں، 3ہزار 598 دو پرچوں میں جبکہ 2ہزار 476 ایک پرچے میں کامیاب ہوئے ۔ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 22ہزار 973 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6 ہزار 674 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔سائنس جنرل گروپ میں 6 ہزار 282 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 3ہزار 215 پانچ پرچوں میں، 3ہزار 225 چار پرچوں میں، 1 ہزار 890 تین پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 552 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 402امیدوار پانچ پرچوں میں، 353 چار پرچوں میں، 262 تین پرچوں میں، 192 دو پرچوں میں کامیاب ہوئے ۔ کامرس پرائیویٹ میں 490 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 337 چھ پرچوں میں اور218 امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ہوم اکنامکس گروپ میں 75امیدوار تمام سات پرچوں میں،41 چھ پرچوں میںاور 21 امیدوارپانچ پرچوں میںکامیاب ہوئے ۔