کلفٹن میں مختلف شیشہ کیفوں پر پولیس کے چھاپے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن کے علاقے میں واقع مختلف شیشہ کیفوں پر پولیس کے چھاپے ، 4 ملزمان گرفتار، مضر صحت شیشہ، چلم، حقہ اور مختلف فلیور کے تمباکو برآمد چھاپے کلفٹن زمزمہ، ڈیفنس فیز 5 اور 6 میں قائم مختلف 5 شیشہ کیفے پر مارے گئے۔۔
پولیس کے مطابق کیفیے یوفوریا، کیفے دی خان، فومو کیفے ، کیفے نو نیم اور کیفے میکسیکن ولا کے نام سے قائم ریسٹورنٹ میں مضر صحت شیشہ پلانے کا کام چل رہا تھا ۔گرفتار ملزمان میں عبدالستار،خادم حسین، عبدالسلام اور عبدلعزیز شامل گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد حقہ شیشے ، چلم، اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف فلیورز کے تمباکو بھی برآمد کر لیے گئے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے سابقہ کرمینل ریکارڈ کی چیکنگ کی جا رہی ہے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔