پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوامافیا بے لگام ،ایاز میمن

کراچی(این این آئی)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر ایاز میمن موتی والا نے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سر عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ۔ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے ۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔