ایس ایچ او شاہ لطیف رشوت کیلئے گٹکا فروش کو ڈراتا رہا،شوکاز جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کی گٹکا مافیا کے گرفتار کارندوں کی رہائی کیلئے رشوت وصول کرنے کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر ۔۔۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کو شوکاز جاری کر دیا۔کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف ایس پی ملیر کو انکوائری دی گئی ہے ، ارشد اعوان واقعہ میں ملوث پایا گیا تو معطل کیا جائے گا۔ انہوں نے تین روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔