گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ پی آئی بی پولیس کا کامیاب کومبنگ/سرچ آپریشن، اسٹریٹ کرمنل اور گٹکا ماوا فروش گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گزشتہ شب نشتر بستی میں سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں ہیریسن عرف کالو ولد جونسن اور عرفان ولد بنو خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔