گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ ، دوملزمان گرفتار

گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ ، دوملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر پی این ٹی سوسائٹی میں مکان کی آڑ میں مضر صحت گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ ۔۔

گٹکا ماوا کی تیاری و سپلائی میں ملوث ملزم حماد ولد شاہد حسین کوموقع سے گرفتارکرلیا۔مکان سے 18 کلو خام چھالیہ اور 250 پیکٹ تیار گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔ادھر پیرآباد پولیس نے چاٹی ہوٹل کے قریب کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم جاوید خان عالم ولد کوہستانی کو گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں