کھپرو:گاڑی درخت سے ٹکراگئی،گٹکا اسمگلر ہلاک،نوجوان کی خودکشی

سانگھڑ (نمائندہ دنیا)کھپرو تھانہ کی حدود میں واقع کھبڑ بس اسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے میں بلوچستان کے رہائشی ثنا اللہ بروہی ہلاک اور فرحان بروہی شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد نے لاش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا ۔عینی شاہدین کے مطابق کار منشیات، گٹکے سے بھری ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق کھپرو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا تو ڈرائیور نے گاڑی کی اسپیڈ بڑھا دی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک منشیات کا اسمگلر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ محراب پور میں 15سالہ نوجوان عبدالرشید نے گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔