ہمارا میئر ہوتا تو شہر کا برا حال نہ ہوتا، منعم ظفر

 ہمارا میئر ہوتا تو شہر کا برا حال نہ ہوتا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاہے کہ اگر کراچی میں پیپلز پارٹی کے قابض میئر کے بجائے ہمارا میئر ہوتا تو شہر کا یہ براحال نہ ہوتا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور صورتحال بہت بہتر ہوتی،جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے وعدے کے مطابق اختیارات و وسائل کارونا رونے کے بجائے عوامی خدمت میں مصروف ہیں، حیدری مارکیٹ ایک ماڈل مارکیٹ بن کرکراچی کی ماڈل مارکیٹ بنے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد ٹان کے تحت حیدری مارکیٹ کی تزئین و آرائش اور واک وے کی تعمیر کے حوالے سے حیدری مارکیٹ کی پوری تاجر برادری کی جانب سے اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، ٹان چیئر مین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان، حیدری مارکیٹ کے چیئر مین سیدفراز احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کادورہ بھی کیا، اس دوران دکانداروں اور شہریوں نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ شہر پر فارم 47کے ذریعے مسلط ہونے والوں اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد اور مزاحمت بھی جاری رکھے گی اور کراچی کے عوام کو ان کا حق دلائے گی، پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ پر حکومت کررہی ہے ، سارے اختیارات ووسائل اس نے اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں،کراچی کو اس کا حق نہیں دیتی، شہر میں تعلیم کو تباہ وبرباد کردیا گیا ہے ۔سید وجیہ حسن نے کہا کہ حیدری مارکیٹ پروجیکٹ میں شریک تمام لوگوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں ایک روپیہ بھی ملے گا تو ہم وہ روپیہ عوامی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں