گٹکے ماوے پرپابندی سے متعلق درخواست پردلائل طلب

گٹکے ماوے پرپابندی سے متعلق درخواست پردلائل طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گٹکے /ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اگر کوئی مسئلہ موجود ہے تو گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے صوبہ بھر میں ان مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت پر پابندی کے باوجود گٹکے ، ماوے اور مین پوری کی غیرقانونی تجارت جاری ہے ۔درخواست گزار کے موقف کے مطابق ڈاکٹرز نے ملک میں منہ کے کینسر کی بڑی وجہ ان مضر صحت اشیاء کے استعمال کو قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں