گٹکا اور چھالیہ اسمگلنگ کیس میں ڈرائیوروں کی ضمانت

 گٹکا اور چھالیہ اسمگلنگ کیس میں ڈرائیوروں کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھارتی گٹکا اور چھالیہ اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ڈرائیوروں کی ضمانت منظور کرلی۔

 سندھ ہائیکورٹ میں بھارتی گٹکا اور چھالیہ اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ٹرک ڈرائیور ملزم ہارون اور آفتاب عالم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جب کہ تیسرا نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔  ملزمان بھارتی گٹکا اور چھالیہ ٹرک میں لے کر آرہے تھے ۔ دوسری جانب ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دونوں افراد صرف ٹرک ڈرائیورز ہیں، برآمد شدہ مال کے مالک نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں