گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سچل پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ ملزمان عباس ٹاؤن اسکیم 33 میں اندرونِ مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے ۔۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او سچل اور چوکی انچارج عباس ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس کارروائی کے دوران تیار گٹکا ماوا اور مختلف مشینری سمیت 6 ملزمان فضل رحیم ، محمد کاشف ، وارث علی ، آصف ، خادم اور مرتضیٰ کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزمان کی فیکٹری سے 06 عدد بڑی مکسچر مشینیں، 450 پیکٹ جھوم پراگ، 6 من سے زائد کٹی ہوئی چھالیہ، 10 من میگنیشیم پاؤڈر، 10 من کیلشیم پاؤڈر، 01 من سے زائد تیار گٹکا ماوا اور 12 من سے زائد تمباکو برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔