گٹکا ماوا سپلائی کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

گٹکا ماوا سپلائی کے دو ملزمان  کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے سے متعلق مقدمہ میں دو ملزمان عثمان اور سبحان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔

وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا ہے ، کوئی پرائیویٹ گواہ بھی شامل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سیگٹکے ماوے کی پڑیاں برآمد ہوئیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان اس مضر صحت چیز کی خرید و فروخت میں ملوث تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں