نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ نذرآتش
کراچی(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس 1 نے ٹیکس چوری کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ۔۔
تمباکو سیکٹر میں دس لاکھ ستر ہزار نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ جنکی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی ہے مکمل جلا کر راکھ کر دیئے ۔یہ کارروائی آر ٹی او 1 اور ان لینڈ ریونیو کی انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ونگ کے مشترکہ اشتراک سے گڈاپ ٹاؤن میں کی گئی جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس چوری کے خلاف کاروائیوں کا اہم حصہ ہے ۔اس موقع پر آر ٹی او 1 کے حکام نے کہا کہ یہ آپریشن نہ صرف ایف بی آر کے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد اور معاشی شفافیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کو سخت کارروائی کا پیغام بھی دیتا ہے ۔