گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر چھاپہ، 4ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس کاگٹکاماوا کی منی فیکٹری پر چھاپہ، 4ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے رہائشی علاقے میں قائم گٹکا ماوا بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مارکر4مبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے فیکٹری سے 65کلوتیار گٹکا ماوا، 574کلو چھالیہ، 10کلو چونا، پتی اور دیگر اشیاء برآمدکرلی۔اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتا ر ملزمان میں ارشد، محمد شریف، محمد آدم اور اختر علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ گٹکا ماواتیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔