سپر ہائی وے پر گٹکا ماوا اور چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،سپر ہائی وے پر گٹکا ماوا اور چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی ہدایت پر تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر بڑی کارروائی کی.پولیس نے مین سپر ہائی وے ، کراچی ٹول پلازہ کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کو روکا،گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے 10 کلو سے زائد گٹکا ماوا اور 247 کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی،گاڑی میں موجود ملزم سیف اللہ ولد رحمت اللہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا،ملزم مضر صحت اشیاء اندرونِ شہر سپلائی کرنے کے لیے اسمگل کر رہا تھا، گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی چھالیہ گٹکے ماوے میں استعمال کی جانی تھی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی افسران کے سپرد کر دیا گیا ہے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔