مقابلے میں زخمی سمیت 2ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

مقابلے میں زخمی سمیت  2ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نارتھ کراچی روٹ نمبر 4/J گڈ لک شادی لان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد اویس ولد محمد شمشیر کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام محمد وقار ولد محمد اکبر بتایا ، گرفتار ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ، گرفتار ملزمان سے ایک پستول  ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں