حب، پنگریو: 7 کلو چرس،گٹکا برآمد،13 ملزم گرفتار

حب، پنگریو: 7 کلو چرس،گٹکا برآمد،13 ملزم گرفتار

گڈانی پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار تحویل میں لے لی

حب، پنگریو (نمائندگان دنیا ) گڈانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، 6 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی پولیس نے گشت کے دوران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری باگڑھ کے مقام کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک سفید رنگ کی مشکوک کار کو روک کر چیک کیا۔چیکنگ کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے 3 ملزموں میر احمد ولد حاجی محمد، عبدالمنظورولد پیر محمد اورناچ منشیات کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 2 مسروقہ بکریاں، ایک کلو گرام سے زائد چرس، 2560 گٹکا پیکٹ، تاش اور جوئے پر لگائی گئے 32 ہزار 800 روپے برآمد کر کے 10 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں